ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اُردو یونیورسٹی کے طلبہ کا اتھلیٹکس میں بہتر مظاہرہ

اُردو یونیورسٹی کے طلبہ کا اتھلیٹکس میں بہتر مظاہرہ

Thu, 08 Nov 2018 18:48:28  SO Admin   S.O. News Service

حیدرآباد، 8؍ نومبر (پریس ریلیز) حیدرآباد ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس اسوسی ایشن کے تحت اتھلیٹکس کوچنگ اکیڈیمی، حیدرآباد (اے سی اے) نے تیسویں سی دیویندر یادو میموریل رن ۔ 2018 کا حال ہی میں اہتمام کیا ۔اس دوڑ میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلبہ ساحر منظور، ارشاد احمد، محمد قاسم، اشتیاق احمد نے حصہ لیا اور تقریباً 500 شرکا میں بالترتیب پانچویں، چھٹی، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ دوڑ کا اہتمام نظام کالج گراؤنڈ پر کیا گیا تھا۔ پروفیسر ابوالکلام، پراکٹر و صدر نشین اسپورٹس کے ہمراہ جناب حبیب اللہ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر، فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس اور کوچ نوین نے ان طلبہ کے ہمراہ پرو وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد سے ملاقات کی۔ پروفیسر شکیل احمد، نے ٹیم کے عمدہ مظاہرے پر مسرت ظاہر کی اور مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی کی تلقین کی۔


Share: